جی بی اسمبلی: امجد زیدی اسپیکر ، نذیر احمد ڈپٹی اسپیکر منتخب


گلگت: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امجد زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر اور ںذیر احمد ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

گللگت بلتستان اسمبلی کے 33 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالے۔ امجد زیدی نے 18 ووٹ حاصل کیے جبکہ ا اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے غلام محمد کو 8 ووٹ ملے۔ اسپیکر کے انتخاب کے لیے ڈالے گئے ووٹوں میں سے 6 ووٹ مسترد ہو گئے۔

سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد نے نو منتخب اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سے عہدے کا حلف لیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے نذیر احمد  22 ووٹ لیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار رحمت خالق نے 9 حاصل کیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان: نو منتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس تشکیل

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا تھا۔ حلف برداری اسمبلی حال گلگت میں منعقد ہوئی تھی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام 33 اراکین نے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں  پاکستان تحریک انصاف 16 جنرل اور 4 مخصوص نشستوں کے ساتھ  سرفہرست ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو مخصوص نشستوں سمیت 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔  پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین دو نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ نواز نے خواتین کی ایک مخصوص نشست سمیت 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔ انتخابات میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین نے ایک جنرل اور تحریک انصاف کے کوٹے سے ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون نشست حاصل کی ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں قوم پرست تنظیم بالاورستان نیشنل فرنٹ کی ایک سیٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 یا 28 نومبر 2020ء کو گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان (وزیراعلٰی) کا انتخاب ہوگا۔
متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز