لندن: بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ صبح گیارہ بجے ادا کی جائیگی

لندن: بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ صبح گیارہ بجے ادا کی جائیگی

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اورن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔

نواز شریف تدفین میں شرکت کیلیے پاکستان نہیں آئیں گے، خاندانی ذرائع

ہم نیوز نے شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ اورمیت کی پاکستان روانگی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق کورونا کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کو شرکت کی اجازت ملی ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریف خاندان کے انتہائی قریبی افراد شرکت کریں گے۔

ہم نیوز کو شریف خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف کی والدہ کی میت کل شام کو پاکستان کے لیے روانہ کی جائے گی۔

مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائیگی، مریم اورنگزیب

شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکی میت برٹش ایئرویزکی پروازبی اے 0259 سے لاہورکے لیے روانہ ہوگی۔

 


متعلقہ خبریں