ملتان: مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کا اعلان کردیا

کل تمام رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہو گی، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملتان میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کریں گی۔

جیل میں مجھے چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے مجھے ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کروں۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اپنی صاحبزادی سے کہا ہے کہ جلسے میں شرکت کے وقت اپنا دکھ درد ایک طرف رکھ دینا۔

بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام قاسم باغ ملتان میں جلسہ عام کا انعقاد 30 نومبر کو کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعت پاکستان پیپلزپارٹی اس جلسہ عام کی میزبان ہے۔ پی پی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس بھی ہے۔

ملتان میں 30 نومبر کو پی ڈی ایم جلسہ کی درخواست مسترد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کچھ دیر قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جب جیل میں تھیں تو انہیں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے تھارائیڈ کا مسئلہ تھا لیکن مجھےادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانے پر مجبور تھیں۔

علی موسیٰ گیلانی کی ضمانت منظور

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جس طرح کے ملک کے حالات ہوچکے ہیں، اس میں حکومت کاجانا بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ لوگ ان پر الزام عائد کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میرے بہنوئی کے دوست کے پلاٹ پر قبضہ ہے لیکن کوئی وزیراعظم کو بتانے والا نہیں ہے کہ ایسی باتیں ٹی وی پر نہیں کرتے ہیں۔

لندن: بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ صبح گیارہ بجے ادا کی جائیگی

مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز کو نوازشریف سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے جب کہ شہباز شریف بھی نوازشریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں