گھر کیلیے قرض لینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے، وزیراعظم

وزیر اعظم کی پولیو خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھر کے لیے بینکوں سے قرض لینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔

پاکستان مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ، کنسٹرکشن و ڈویلپمنٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سندھ عمران اسماعیل، معاون خصوصی زلفی بخاری اور شہباز گل سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز نے بھی وڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں توانائی اورپیٹرولیم ڈویژنزکے نئے تعمیراتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔

مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ، نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی،وزیراعظم

اجلاس میں اعلیٰ حکام کو بجلی اورگیس کنکشنزکی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس کو سیکریٹری پیٹرولیم کی جانب سے بتایا گیا کہ گیس کے نئے کنکشنزکے لیے آن لائن طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے باہمی تعاون سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ درخواست گزاروں سے متعلق ضروری معلومات بینکوں کو دی جائیں گی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے تو بجلی کے نئے کنکشنز دینے میں تاخیر کا کوئی جواز بھی نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ چکی ہیں، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ این او سیز اور منظوری کا طریقہ کار آسان بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں