سندھ : 4 ماہ بعد کورونا کے 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

کورونا کے فعال کیسز میں سے 139 مریضوں کی حالت زیادہ خراب ہے

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں  چار ماہ بعد کورونا وائرس کے 14 سو  سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1402 کیسزرپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 11 جولائی کو 1452 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مرادعلی شاہ کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 783 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں 5 ماہ بعد 11 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 1148 کیسزرپورٹ ہوئے۔ شہر میں 27 جون کو 1139 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں 6 دن بعد 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہوئیں۔ صوبےمیں 20 نومبر کو کورونا سے 19 اموات ہوئی تھیں۔ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 8 سو 85 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھین: کورونا وائرس: دنیا میں 6 کروڑ 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 3ہزار306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 86ہزار198 تک پہنچ گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 34ہزار 392 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور43ہزار 963 زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 28 ہزار 555، خیبرپختونخوا 45 ہزار 828، سندھ ایک لاکھ 67 ہزار 381، پنجاب ایک لاکھ 16 ہزار 506، بلوچستان 16 ہزار 942، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 403 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار923افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار866، خیبر پختونخوا ایک ہزار344، اسلام آباد 297، گلگت بلتستان 96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 152 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں