کراچی: ضلع وسطی کی 23 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کی 23 یوسیزمیں 15 روزکے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

سندھ : 4 ماہ بعد کورونا کے 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ضلع وسطی کے علاقوں گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اورنارتھ کراچی کے متاثرہ گھروں اور گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ حکمنامے کے تحت لاک ڈاؤن کا نفاذ 15 روز کے لیے ہو گا جو 26 نومبر سے دس دسمبر تک نافذ العمل رہے گا۔

ہم نیوز کے مطابق حکمنامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ متاثرہ گلیوں میں کسی فرد کو بغیر ماسک کے آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور لوگوں کی نقل و حرکت پر بھی سخت پابندی عائد رہے گی۔

حکومت سندھ: بازار شب آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

جاری اعلامیہ کے مطابق کریانہ، بنیادی ضروریات کی اشیا والی دکانوں سمیت میڈیکل اسٹورز ایس او پیز کے ساتھ مخصوص اوقات میں کھلے رہیں گے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے ان علاقوں میں تمام دیگر کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ پابندی کا اطلاق صنعتی یونٹس پر بھی ہوگا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران وہ بھی بند رہیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں قائم ریسٹورنٹس کی جانب سے ٹیک آوے اورہوم ڈلیوری کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں کی گلیوں اور گھروں میں تقاریب کے انعقاد پر بھی پابندی ہو گی۔

کراچی: اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئےصرف215بستر رہ گئے

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مریض کے ساتھ صرف ایک تیمار دار کی اجازت ہو گی اور بنا کسی ٹھوس وجہ کے گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں