بھارت میں پھنسے ہوئے 200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

بھارت میں پھنسے ہوئے 200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

نئی دہلی: بھارت میں پھنسے ہوئے 200 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ پاکستانی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں پھنس گئے تھے۔

بھارت کو11پاکستانی افراد کے قتل کا حساب دینا ہوگا، رمیش کمار

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو واہگہ کے راستے وطن واپس بھیجا گیا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ 20 مارچ سے اب تک 1100 پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے۔

فرانس سے پاکستانیوں کو نکالنے کا بھارتی شوشہ، پاکستان کی تردید

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی ہائی کمیشن کی کاوش کا نتیجہ ہے۔


متعلقہ خبریں