اسلام آباد: کورونا سے 8 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق اب تک اسلام آباد میں کورونا کے باعث300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مجموعی کورونا سے ہونے والی اموات میں 200 سے زائد افراد کی عمریں 60 سال سے زیادہ تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھین: کورونا وائرس: دنیا میں 6 کروڑ 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 ہزار 306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 تک پہنچ گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 34 ہزار 392 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور 43 ہزار 963 زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 28 ہزار 555، خیبرپختونخوا 45 ہزار 828، سندھ ایک لاکھ 67 ہزار 381، پنجاب ایک لاکھ 16 ہزار 506، بلوچستان 16 ہزار 942، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 403 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار923افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار866، خیبر پختونخوا ایک ہزار344، اسلام آباد 297، گلگت بلتستان 96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 152 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں