نواب شاہ: تین یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

نواب شاہ: تین یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

نواب شاہ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

کراچی: ضلع وسطی کی 23 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق نواب شاہ کی تین یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سکرنڈ کی تین یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکیا گیا ہے۔

سندھ : 4 ماہ بعد کورونا کے 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں مہران کالونی، جمالی کالونی، امامیہ کالونی اور مزمل کالونی سمیت نواب شاہ بائی پاس کے علاقے شامل ہیں۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سکرنڈ روڈ اور قاضی احمد روڈ کےعلاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔

پشاور کے 10 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر نواب شاہ نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن والے علاقوں میں سختی سے ایس اوپیزپرعمل درآمد کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں