دبئی فلائی: پہلی کمرشل پرواز اسرائیل میں اتر گئی

دبئی فلائی: پہلی کمرشل پرواز اسرائیل میں اتر گئی

تل ابیب: فلائی دبئی کی پہلی کمرشل پرواز نے اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ پرلینڈ کیا تو اسے ایئرپورٹ انتظامیہ نے واٹر سیلوٹ پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ بحرین ملتوی کردیا

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی کے دو ماہ بعد پہلی کمرشل پرواز نے دونوں ممالک کے درمیان اڑان بھری ہے۔

متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے کے مطابق امارات کی پہلی کمرشل پرواز نے اپنا سفر چار گھنٹے میں طے کیا ہے۔

اسرائیل کے مؤقر اخبار جیروشلم پوسٹ کے مطابق فلائی دبئی کی یومیہ دو پروازیں دبئی اور تل ابیب کے درمیان اڑانیں بھرا کریں گی۔ 31 اگست 2020 کو اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز ابوظبی پہنچی تھی۔

اسرائیلی سیاحوں کی پہلی مرتبہ دبئی آمد

فلائی دبئی کی پہلی کمرشل پرواز کا ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیراعظم نیتن یاہو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

 

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے اس موقع پرکہا کہ یہ تاریخی واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دبئی، بحرین ، سوڈان اور مشرق وسطیٰ کی پروازیں یکے بعد دیگرے تل ابیب آنے اور یہاں سے جانے لگیں گی۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ پر مستقبل کا نیا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عربوں کے ساتھ معیشت، تجارت، زراعت اور سرمایہ کاری کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے کے خواہش مند ہیں اوراس کے لیے کوشش بھی کررہے ہیں۔

ابوظہبی: اتحاد ایئرویز اسرائیل کے لیے روزانہ اڑانیں بھرے گی

جیروشلم پوسٹ کے مطابق 13 دسمبر 2020 سے اسرائیل کی ایئرلائن بھی ہفتہ وار 14 پروازیں چلائے گی جو دبئی اور تل ابیب کے درمیان اڑانیں بھریں گی۔


متعلقہ خبریں