پنجاب: آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے

پنجاب: آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز نہیں ہوں گے

فائل فوٹو


لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیئرمینزنےعملی امتحان نہ لینےکاحتمی فیصلہ کیا ہے۔ پریکٹیکلز سے متعلق نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزپرہوگا۔

تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلزکے نمبر دیئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ  پریکٹیکلزنہ لینے کا فیصلہ پرموشن کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئےکیا گیا ہے۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل کردی گئی ہیں۔امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کریں گے۔

پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی یا جون میں ہوں گے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کیا ہے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلی جماعت میں ترقی اب ہوم ورک کی بنیاد پر ہو گی۔ ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر بچے کواگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے۔ پچاس فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 فیصد جمعرات کو حاضر ہوں گے۔

پاکستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3.3 فیصد ہوگئی ہے۔ راولپنڈی، ملتان، لاہور اورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں