کورونا: بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہو گئی


کوئٹہ: ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق صوبہ بلوچستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کورونا کے 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں سے  کورونا وائرس کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح7 فیصد سے بڑھ گئی

ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح 4 فیصد رہ گئی، بلوچستان میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 8 ہوگئی جب کہ صوبہ بھر میں کورونا سے صحت یاب  افراد کی تعداد 16 ہزار 214 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید54 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار897 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 3ہزار 113نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3لاکھ89ہزار311 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 35ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 45ہزار 533 زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہزار980، خیبرپختونخوا46 ہزار281، سندھ ایک لاکھ 68 ہزار783، پنجاب ایک لاکھ 17 ہزار160، بلوچستان 17 ہزار8، آزاد کشمیرمیں6ہزار501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس:دنیا میں14لاکھ 37ہزار سے زائد اموات رپورٹ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار945افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار885، خیبر پختونخوا ایک ہزار346، اسلام آباد305، گلگت بلتستان96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں155 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں