پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک قرار

فائل فوٹو


اسلام آباد: کورونا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمان نے ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کو پہلی سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا وائرس میں مبتلا

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات عادل شاہ زیب کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ وائرس چین میں پائے جانے والے وائرس سے کسی حد تک مختلف ہے۔ فی الحال اس وبا سے بچنے کےلیے احتیاط کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اگر احتیاط نہ کی تو جون والے حالات پیدا ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وبا پھیلنے سے مثبت کیسز کا چانس پانچ فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ پہلی لہر خطرناک تھی، موجودہ لہر کو بھی سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔ وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ہے۔ مثبت کیسز میں اضافے کی سب سے زیادہ شرح سترہ فیصد سے زائد مظفر آباد میں ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس میں تیزی، پاکستان میں مزید 42 افراد جاں بحق

پشاورمیں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح 15 فیصد سے زائد ہے۔ عالمی وبا کے مریضوں کی تعداد کی شرح کراچی اور حیدرآباد میں 14 فیصد سے زائد ہے۔ راولپنڈی، ملتان اور میرپور میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں