پمز اسپتال کے 200 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا 

MRI MACHINE

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال  پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 200 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ اسپتال کا کہنا ہے کہ پمز اسٹاف کے اب تک 137 افراد کورونا سےجاں بحق ہوئے،  پمز میں 102 افراد تا حال  زیرعلاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، پمز اسپتال کی او پی ڈی بند

پمز اسپتال کے ترجمان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پمز اسپتال میں ہائی الرٹ ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد شہر کے سب سے بڑے اسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی او پی ڈی بند کر دی گئی تھی۔

ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ اسپتال کی مرکزی او پی ڈی کو کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ بچوں کی او پی ڈی کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی شدت ختم ہونے کے بعد پمز اسپتال کی دونوں اوپی ڈیز دوبارہ کھول دی جائیں گی۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید54 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار897 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 3ہزار 113نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3لاکھ89ہزار311 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 35ہزار881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 45ہزار 533 زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک قرار

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہزار980، خیبرپختونخوا46 ہزار281، سندھ ایک لاکھ 68 ہزار783، پنجاب ایک لاکھ 17 ہزار160، بلوچستان 17 ہزار8، آزاد کشمیرمیں6ہزار501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار945افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار885، خیبر پختونخوا ایک ہزار346، اسلام آباد305، گلگت بلتستان96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں155 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں