گھر بیٹھے کمانے کیلئے گوگل کی نئی ایپ متعارف

گھر بیٹھے کمانے کیلئے گوگل کی نئی ایپ متعارف

فوٹو: فائل


گھر بیٹھے پیسے کمانے کے خواہشمند افراد کے لیے گوگل نے نئی ایپلیکیشن (ایپ) متعارف کرا دی۔

ٹاسک میٹ نامی ایپ کے ذریعے لوگ دکانوں کی سامنے سے تصاویر کھینچ کر یا مختصر ویڈیو کلپس کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اپنے ملازمین کو 1000 ڈالر اضافی رقم دینے کا اعلان کر دیا

ٹاسک میٹ میں ٹاسکس کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک بیٹھ کر کرنے والے کام جیسے جملے ریکارڈ کرنا اور چلتے پھرتے کیے جانے والے کام جیسے تصاویر لینا۔

اس کے عوض صارفین کو مقامی کرنسی میں ادائیگی کی جائے گی۔

ایک بار ٹاسک مکمل کرنے پر صارف کو اسے ایک تھرڈ پارٹی پیمنٹ پارٹنر کے اکاؤنٹ سے لنک کرنا ہوگا تاکہ بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ پر رقم مل سکے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس ڈیٹا کو سرچ، لہجے کے پہچان اور امیج شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ کا گوگل اور ایپل سمیت امریکی کمپنیوں کو چینی اپیس ہٹانے کا حکم

فی الحال یہ ایپ صرف بھارت میں صارفین کے لیے لائیو ہے اور اس کا حصہ بننے کے لیے انویٹیشن کوڈ درکار ہوگا، جس کے بعد ہی ٹاسکس پر کام ہوسکے گا۔


متعلقہ خبریں