سندھ میں مسلسل دوسرے روز کورونا کے 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور مسلسل دوسرے روز کورونا کے 1400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق جب کہ 1423 متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار206 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار897 اموات ہو چکی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 685 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 50 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 1157 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 522 ہو گئی ہے۔

سندھ : 4 ماہ بعد کورونا کے 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ میں کورونا وائرس کے 14 سو  سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز کورونا کے 1402 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں