اسلام آباد: وزیراعظم کا احساس کفالت ادائیگی سینٹر کا دورہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں احساس کفالت ادائیگی سینٹر کا دورہ کیا۔

معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو احساس کفالت توسیع پروگرام اور مستحقین کو رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔

ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بتایا کہ سینٹر میں خواتین کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل والٹ فراہم کردیے گئے ہیں۔ سہولت سے خواتین کو بینکوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

معاون خصوصی ثانیہ نشتر کے مطابق کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی گئی ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مختلف مسائل کو حل کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب،احساس پروگرام کا دوسرا دور شروع

ثانیہ نشتر کے مطابق عوامی آگاہی کیلئے مختلف اداروں کے سربراہان کےساتھ ریڈیو پروگرام کیے جارہے ہیں۔ ڈیجیٹل پروگرام سے فراڈ الرٹ کو مزید موثر بنادیا گیا ہے۔رجسٹرڈ مستحق کی وفات کے بعد وارث کے اندراج کا بھی لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق احساس کفالت ادائیگی سینٹر سے 70 لاکھ مستحقین کو رقم کا اجرا کیا جائے گا۔ رقوم کی ادائیگی مراحل میں کی جائے گی،پہلے فیز کا آغاز آج کردیا گیا ہے۔ آج سے 40لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو رقوم کی ادائیگی شروع ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق ہر مستحق کو جولائی سے دسمبر تک کے لیے 12 ہزار روپے ایک ساتھ دیے جائیں گے۔ رہ جانے والے مستحقین کو ادائیگی دسمبر کے بعد کی جائے گی
رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ اگلے سال بھی جاری رہے گا۔
وزیراعظم عمران خان کو ڈاکٹرثانیہ نشتر رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کارپربریفنگ دیں گی


متعلقہ خبریں