‏ایک ہفتے کے دوران گوشت، دودھ اور انڈوں سمیت 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ‏ایک ہفتے کے دوران گوشت، تازہ دودھ، ‏کیلے،انڈوں اور لہسن سمیت 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ‏ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 2 روپے جب کہ ‏انڈوں کی فی درجن اوسط قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ ‏چاول، گھی، چائے، نمک، مرچ سمیت 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگائی سابقہ حکومت کا تحفہ ہے، شاہ محمود قریشی

رپورٹ کے مطابق ‏ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطً فی کلو قیمت میں 4 روپے 73 جب کہ  مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 44 پیسے کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ ‏دال مسور،دال مونگ اور آلو کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں