مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، اسد عمر کا دعویٰ

وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں، اسد عمر

فائل فوٹو


اوباڑو: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اب مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

اپوزیشن عوام کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرے گی اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر یہاں آیا ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سندھ کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ میں بھرپور سیاست کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

‏ایک ہفتے کے دوران گوشت، دودھ اور انڈوں سمیت 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گھوٹکی ضلع قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن یہاں کے عوام محروم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے نام پر ووٹ لینے والوں نے سندھ کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا تھا کہ جلد اوباڑو میں نادرا کے دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور یہاں یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔

چینی،مرغی،آلو، گوشت،دہی،دال ماش،انڈہ اور گھی مہنگا

وفاقی وزیر اسد عمر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ جزیروں پر سیاست کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں