چین میں کارٹون فیسٹیول اختتام پذیر


ہانگژو: چین میں تین روز تک سڑکوں پر مشہورکارٹونز ’کردار‘ لوگوں کے ہمراہ موج مستی کرنے کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے۔

صوبے ژجیانگ میں جمع ہونے والے کردارتین روزہ ’بین الاقوامی کارٹون اینڈ اینیمیشن فیسٹیول‘ کے سلسلے میں یکجا ہوئے تھے جو 29 اپریل سے شروع ہوکر یکم مئی کو اختتام پذیرہوا۔

فیسٹیول میں چین، جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ کے علاوہ 85 سے زائد ممالک کی بڑی کمپنیوں اور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

فیسٹیول کے دوران کارٹون کرداروں کا روپ دھارے ہوئے ڈانسرز نے اپنی اداؤں اورپرفارمنسز سے شائقین کے دل موہ لیے۔

کارٹون کرداروں کے تخلیق کاروں اور ڈیزائنرز نے بھی شہریوں کے ساتھ رنگا رنگ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی۔

فیسٹیول کے دوران ہونے والے ایک ’ایکسپو‘ میں چین سمیت دنیا بھر کے اینیمیشن ایکسپرٹ اور گیمز بنانے والی کمپنیوں نے حصہ لیا۔

اینیمیشن ایکسپو میں علی بابا گروپ، ٹینسینٹ اور نیٹ ایز جیسی کمپنیز نے چین کے ٹیکنالوجی کلچر کو فروغ دینے کے لیے شرکت کی۔

چین میں منعقدہ فیسٹیول میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین نے بھی من پسند کرداروں کے کاسٹیومزپہن کر دن بھر سڑکوں پر کارٹونز کے ہمراہ پریڈ کی اورخوب انجوائے کیا۔

سالانہ بنیادوں پر منعقد ہونے والے فیسٹیول شرکا دلوں میں خوشگواریادیں دل میں لیے اس امید کے ساتھ رخصت ہوئے کہ موقع ملنے پروہ آئندہ سال بھی آئیں گے۔


متعلقہ خبریں