بابا گورو نانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات شروع

بابا گورو نانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات شروع

فوٹو: فائل


ننکانہ صاحب: سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی مہاراج کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

سہ روزہ تقریبات کا آغاز گوردوارہ جنم استھان میں ہوا۔ تقریبات 30 نومبر کو نگر کیرتن جلوس کے بعد رات گئے بھوگ کی رسم کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی میں شرکت سے روک دیا

بھارت سمیت ملک بھر کے سکھ  یاتریوں نے تقریب میں شرکت کی۔  تقریب میں سکھ برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

قبل ازیں سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے مختلف محکموں ریسکیو، ہیلتھ، سول ڈیفنس، محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پولیس سمیت دیگر اداروں نے تمام انتظامات مکمل کیے۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں  امریکا، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا اور بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کر کے اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔

محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے آنیوالے سکھ یاتریوں کی رہائش، لنگر اور ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی: سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی میں شرکت سے روک دیا

ننکانہ صاحب میں بسنے والی سکھ کمیونٹی ے باہر سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا اور بابا گرو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔


متعلقہ خبریں