اسلام آباد: جرائم پیشہ گروہ کا رکن گرفتار

arrest

گاڑی کی ڈگی سے 2 لاکھ ڈالر نقد برآمد


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تھانہ کوہسار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہ کا سرگرم رکن گرفتار کر لیا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم گن پوائنٹ پر وارداوں میں ملوث گروہ کا سرکردہ رکن ہے، ملزم سے موٹر سائیکل، پستول،3 گھڑیاں، نقدی، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے بلیو ایریا میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: اسلام آباد کے مزید 25 تعلیمی ادارے سیل

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ایف -11 میں اسلحہ کے زور پر واردات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق شالیمار پولیس کی ٹیم نے واردات کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے استعمال کیا جانے والا اسلحہ اورموٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت شیر خان اور حمزہ کے ناموں سے کی گئی۔

ہم نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان نے ایک شہری سے اس کے گھر کے باہر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس:اسلام آبادمیں مثبت کیسزکی شرح11فیصدہوگئی

گرفتار ملزمان شیر خان اور حمزہ نے شہری سے واردات کے دوران تین لاکھ روپے نقد اور اس کا موبائل فون بھی چھینا تھا۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری میں جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی۔


متعلقہ خبریں