بلوچستان: کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


کوئٹہ: ترجمان محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد38 ہو گئی ہے۔  

ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہا کہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کے 706 ٹیسٹ کیے گئے، صوبہ بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے  جاں بحق افراد کی تعداد  165 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان  کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 6نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 942 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 46 ہزار 861 زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 427، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، سندھ میں ایک لاکھ 70 ہزار 206، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 898، بلوچستان میں 17 ہزار 46، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 619 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 6 کروڑ 19 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں 161 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں