مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا


مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے ایک منٹ میں مکوں سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے ماسٹر راشد نسیم کے ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق بھی کر دی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر راشد نسیم نے اپنا ریکارڈ بنایا۔

اس سے قبل سابقہ ریکارڈ 40 مرتبہ کے ٹارگٹ کو توڑنے کا تھا۔

راشد نسیم نے کہا کہ مشکل حالات اور 7 ماہ سے ملازمت سے محروم ہوں اور اب مزید ریکارڈ بنانا مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے 100 ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں۔


متعلقہ خبریں