پنجاب: کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق، 738 متاثر

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹوں کےد وران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق جب کہ 738 متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار 898 ہو گئی ہے جب کہ عالمی وبا سے اموات کی تعداد 2960 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 515 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 738 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 98 ہزار289 ہو گئی ہے۔

بلوچستان: کورونا کے مزید 38 کیسز رپورٹ

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں آج مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 942 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 46 ہزار 861 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں