ن لیگ کی سابق ایم پی اے ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل


گجرات: مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے فرح منظور ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر و مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے فرح منظور نے ملاقات کی اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنا اور مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

مسلم لیگ ق کی بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کی تجویز

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے خصوصی پیکج دئیے گئے، جنوبی پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے فرح منظور نے کہا کہ چوہدری برادران کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر ق لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں