رواں سال کا آخری چاند گرہن 29، 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہو گا

آج رات چاند کو گرہن لگ جائے گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: رواں سال کا آخری اور چوتھا چاند گرہن 29 اور 30 نومبر کی درمیانی رات کو ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈائریکٹراسپا جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چاند گرہن جنوبی اور شمالی امریکا، آسٹریلیا اور ایشیا کے ممالک میں  نظر آئے گا۔

قلمی چاند گرہن کا عروج 12 بجکر 24 منٹ پر ہو گا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وقت کےمطابق چاند گرہن کا آغاز رات 12 بج کر 32 منٹ پر ہو گا۔ چاند گرہن کا اختتام رات4 بج کر 53 منٹ پر ہو گا اور اس کا دورانیہ 4 گھنٹےاور 21 منٹ محیط ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2020 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 دسمبرکو ہو گا۔


متعلقہ خبریں