صوابی میں زمین کا تنازعہ 8 جانیں نگل گیا


صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں زمین کے تنازعہ پر آٹھ افراد کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں سابق ایم پی اے کے حجرے میں جائیداد کے تنازعہ پر جرگہ بلایا گیا تھا۔ جرگے کے دوران دونوں فریقین کی آپس تلخ کلامی ہوئی ۔ دونوں فریقین نے  ایک دوسرے پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے پانچ کا تعلق ایک گروپ اور تین کا دوسرے سے ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ مگر مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

مزید پڑھین: ساہیوال: لین دین کا تنازعہ، بااثر زمیندار نے بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

خیال رہے کہ جولائی میں خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق زمینی تنازعہ کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ملزمان نے نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کر دی تھی جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

جولائی میں ہی پشاور کے علاقے متنی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد، فاروق اور عثمان شامل تھے۔


متعلقہ خبریں