کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا، چینی سائنسدانوں کو دعویٰ

فائل فوٹو


چین کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق چین کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس 2019 کی گرمیوں میں بھارت میں سامنے آیا تھا جو جانوروں کے ذریعے گندے پانی سے انسانوں تک پہنچا۔

انہوں نے دعویٰ  کیا کہ کورونا وائرس بھارت سے چین پہنچا اور پہلی مرتبہ اس کی شناخت ووہان شہر میں ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے صحت کے ناقص نظام کی وجہ سے کورونا کئی ماہ تک لوگوں کو متاثر کرتا رہا اور اس کی شناخت بھی نہیں ہو سکی۔

کورونا:مریض چیک کرنیوالا روبوٹ،وائرس منتقلی کا خطرہ کم ہو گیا

ڈیلی میل  کے مطابق دیگر ممالک کے ماہرین صحت نے چین کے سائنسدانوں کے اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چینی سائنس دانوں کی تحقیق ناقص ہے اور اس سے کورونا وائرس سے متعلق معلومات میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس گذشتہ سال دسمبر میں چین کے صوبہ ووہان میں سامنے آیا تھا جس سے اب تک  6 کروڑ 20 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 51 ہزار 577 اموات ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں