اسلام آباد میں کورونا سے مزید 447 افراد متاثر

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 447 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 7 ہزار 446 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے مثبت ٹیسٹ آنے کی شرح 6 فیصد رہی جب کہ شہر میں 258 مردوں اور 189 خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ 30 کورونا وائرس کے کیسز سیکٹر آئی ایٹ میں سامنے ہیں۔

پنجاب: کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق، 738 متاثر

اس کے علاوہ جی 7 میں 28، باراکہو 25، جی ایٹ 20، جی 9 میں 17 اور جی 6 میں بھی کورونا کے 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں