جوہری سائنسدان کی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایرانی صدر

امریکہ کے فیصلوں کو اب قبول نہیں کیا جائے گا، ایرانی صدر | urduhumnews.wpengine.com

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ سینیئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی موت کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ایران جلد بازی میں جوابی کارروائی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدار  نے اسرائیل پر حملے کا براہِ راست الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے ایران کے تمام دشمن اچھی طرح جان لیں کہ ایرانی قوم اور ملکی حکام اتنے بہادر ہیں کہ وہ اس مجرمانہ فعل کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اتنی دانشمند ہے کہ وہ اس جال میں نہیں آئے گی،  مناسب وقت پر اس جرم کا جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے بھی سینیئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ پر حملے کو ریاستی دہشتگردی‘ قرار دیا تھا۔

ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن فخری زادہ پر تہران کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ اور ان کے ایک ساتھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

روس اور ایران صدارتی انتخابات میں مداخلت کیلیے کوشاں، امریکی انٹیلیجنس

محسن فخری کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

ٹرمپ گزشتہ ہفتے ایران پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے،نیو یارک ٹائمز

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن فخری زادہ ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ تھے اور وہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام چلا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں