کوئی تشدد کرنے والا شخص ہیرو نہیں ہو سکتا، ماہرہ خان

ماہرہ خان نے اپنے ہمسفر کا راز کھول دیا

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ کوئی تشدد کرنے والا شخص ہیرو نہیں ہو سکتا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے ماہرہ خان نے ڈرامہ انڈرسٹری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہانی بدلنی ہو گی ہم یہ نہیں دکھا سکتے کہ عورت پر ظلم کرنے والا ہی اس کو بچا کر ہیرو بن جاتا ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ جنسی تشدد کے خلاف بہت سی آوازیں بلند ہوتی ہیں، لوگ سڑکوں پرآتے ہیں لیکن پھریہ سب بھلا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے پروگرامز بنانے چاہیئں جس سے بچوں کی تربیت ہو۔

ماہرہ خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر دنیا کی 100 متاثر کن اور بااثرخواتین میں شامل

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بی بی سی نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو دنیا کی 100 متاثر کن اور بااثرخواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

بی بی سی کے مطابق بااثر خواتین کی فہرست میں اداکارہ ماہرہ خان کو جنسی تشدد اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف بولنے پر شامل کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین میں خیر سگالی کی سفیر بھی ہیں جو پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی حالت زار سے متلعق آگاہی دیتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ماہرہ خان اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے معاشرتی مسائل سے نمٹنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کا ایک اور اعزاز


ٹیگز :
متعلقہ خبریں