‏یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

petrol

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق ‏یکم دسمبر سے 15 روز کے لیے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی 2 روپے50 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ‏نومبر کے وسط کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یاد رہے کہ 15 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے کمی کی گئی تھی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے ہو گئی۔

ای سی سی اجلاس: پیٹرولیم ڈویژن کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسےفی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے برقرار رکھی گئی۔


متعلقہ خبریں