وفاقی حکومت کا والدین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

govt

فوراً یہ کام کریں سرکاری ملازمین کواہم مراسلہ ارسال


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے والدین کے حقوق سے متعلق مسودہ پر وزیراعظم سےمشاورت کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے بچوں کو والدین کو گھروں سے بےدخل کرنے سے روکا جا سکےگا، آرڈیننس کے بعد بچے ذاتی ملکیتی مکان سےبھی والدین کو بےدخل نہیں کر سکیں گے۔

سینیٹ: بوڑھے والدین، بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور فلاح و آسائش کا بل منظور

مجوزہ مسودے کے مطابق والد اپنے ملکیتی مکان سے بچوں اور ان کی بیویوں کو 10 دن میں آسان طریقہ کار اختیار کر کے بےدخل کر سکے گا۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے والدین کےحقوق سے متعلق آرڈیننس لانےکی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم کو جلد آرڈیننس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں