30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا، بلاول بھٹو

حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بلاول بھٹو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس سے خوفزدہ ہے اور حکومت نے ایک بار پھر کارکنوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی میزبانی کریں گے اور آصفہ بھٹو میری نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔ ملتان میں جلسہ تو ہوکر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم ملتان میں پاور شو کیلئے بضد، انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ملتان میں پاور شو کرنے کیلئے بضد ہے لیکن انتظامیہ اجازت دینے سے انکار کر رہی ہے۔

جلسے سے پہلے ہی پولیس اور جیالوں میں رات گئے تصادم ہوا۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں نے قلعہ کہنا اسٹیڈیم پر دھاوا بولا۔

پولیس نے کریک ڈاون کیا اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت تیس افراد گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کرنے پر کارکنان واپس چلے گئے۔


متعلقہ خبریں