آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کی ساتویں پوزیشن

فوٹو: فائل


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت نے چار پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

جنوبی افریقہ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

تازہ ترین رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی پانچویں اور سری لنکا کی چھٹی پوزیشن ہے۔


متعلقہ خبریں