مائیک ٹائسن اور رائےجونز جونیئر کے درمیان میچ برابر

 مائیک ٹائسن اور رائےجونز جونیئر کے درمیان میچ برابر

فائل فوٹو


سابق چیمپیئن مائیک ٹائسن اور رائےجونزجونیئرکےدرمیان باکسنگ کا میچ برابر ہوگیا ہے۔ دونوں  باکسر کے درمیا ن  آٹھ راؤنڈز کا مقابلہ  بے نتیجہ ختم ہوا۔

باکسنگ کا یہ میچ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بڑے شہر لاس اینجلس میں کھیلا گیا۔ مائیک ٹائسن اپنی ریٹائرمنٹ کے15 سال بعد باکسنگ مقابلے میں شریک ہوئے تھے۔

دوسری جانب روئے جونز جونیئر کو باکسنگ کا فخر قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے آخری مقابلہ2018 میں کینیڈین باکسر اسکاٹ سِگمون کے خلاف جیتا تھا۔

مائیک ٹائسن نے15 سال بعد جب دوبارہ رنگ میں اترنے کا اعلان کیا تو شائقین کیلئے کافی حیران کن تھا اور سوال اٹھائے جارہے تھے کہ رنگ سے اتنا عرصہ بار رہنے کے بعد کیا سابق چیمپئن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

روئے جونز جونیئر اور مائیک ٹائسن پہلی بار مد مقابل آئے تھے۔  ٹائیسن کی عمر 54 برس اور ان کے حریف روئے جونز جونیئر 51 برس کے ہیں۔

مائیک ٹائسن اور رائےجونزجونیئر کے درمیان ہفتے کی شب لاس اینجلس میں جو مقابلہ ہوا اس کے ہر راؤنڈ کا دورانیہ2 منٹ تھا جب کہ عام طور3 منٹ کا راؤنڈ ہوتا ہے۔

اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے50 ڈالر فی ٹکٹ مقرر کیے گئے تھے اور جمع شدہ رقم چھاتی کے سرطان اور انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے کام کرنے والی این جی اوز کو دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں