ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ، پی سی بی بلاسٹر پر جرمانہ

ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ، پی سی بی بلاسٹر پر جرمانہ

راولپنڈی: سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بلاسٹرز پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

سلواوور ریٹ پر جرمانہ نیشنل ٹرائینگولرٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپیئن شپ کے ایک میچ میں عائد کیا گیا جس میں پی سی بی بلاسٹر اور پی سی بی چیلنجرز مدمقابل تھیں۔

مذکورہ میچ میں پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز سے ایک اوور کم کروایا۔ پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ پی سی بی بلاسٹرز کی کپتان عالیہ ریاض نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا۔

پی سی بی بلاسٹرز پر جرمانہ آن فیلڈ امپائرزعبد المقیط اور حمیرا فرح نے عائد کیا۔ عالیہ ریاض کی جانب سے غلطی تسلیم کیے جانے پر میچ ریفری ثمن ذوالفقار نے جرمانہ عائد کیا۔


متعلقہ خبریں