ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر چیئرمین نیب کا نوٹس

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الزامات پر چیئرمین نیب کا نوٹس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی طرف سے نیب پر لگائے گئے الزامات پر چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے نیب راولپنڈی سے متعلقہ کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا اور تا حکم ثانی کیس پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تمام پارلیمنٹیرین کا قانون کے مطابق احترام کرتے ہیں اور کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کیس پر مزید کارروائی کرنی ہے یا نہیں اور نیب قانون کے مطابق سلیم مانڈوی والا سے ان کا موقف بھی معلوم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ناحق گرفتاریوں سے جلسہ نہیں رکے گا، مریم اورنگزیب

چیئرمین نیب نے کورونا کے دوران کسی اسپتال سے ریکارڈ نہ طلب کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا علاقائی بیورو کسی بھی اسپتال سے کیس کا ریکارڈ طلب نہیں کرے گا۔

اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین نیب اور وزیر قانون کو خطوط لکھے۔ جس میں کہا گیا کہ نیب کی کارروائیاں قابل تشویش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ نیب ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں