سندھ: کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق، 1419 متاثر

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق جب کہ مزید 1419 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 14 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار 924 اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 685 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 61 وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 1132 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 755 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید19 اموات

خیال رہے کہ پاکستان میں آج عالمی وبا کورونا وائرس کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3لاکھ 95 ہزار 185 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 43اموات ہوئی  ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار985 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں3 لاکھ 39 ہزار810کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہوچکے ہیں اور47ہزار390 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں