فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو کورونا نہیں ہوتا ہے؟نفیسہ شاہ

فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو کورونا نہیں ہوتا ہے؟نفیسہ شاہ

فائل: فوٹو


ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل ہر صورت میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب اسد عمر سکھر میں فنکشن کرتے ہیں تو کیا اس سے کورونا نہیں پھیلتا ہے؟

ملتان: علی قاسم گیلانی 30دن کیلئےنظربند

ہم نیوز کے مطابق پی پی سے تعلق رکھنے والی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا جب فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو وہاں کورونا نہیں ہوتا ہے؟

انہوں نے ارباب اقتدار پر سخت تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بازار کھلنے سے کورونا نہیں پھیلتا ہے؟ انہوں نے پوچھا کہ کیا پبلک ٹرانسپورٹ کھلنے سے بھی کورونا نہیں پھیلتا ہے؟

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سندھ میں زبردستی بازاروں کے وقت میں دو گھنتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ملتان:جلسے کیلئے لایا گیا سامان واپس، اسٹیڈیم خالی

ہٖم نیوز کے مطابق پی پی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے واضح طور پر کہا کہ کارکنان کی گرفتاریوں کے باوجود جلسہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں