کراچی: سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی: سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی: شہر قائد میں سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ سردی کا ریکارڈ ماہ رواں میں ٹوٹا ہے۔

سردیوں میں گیس کا بڑا بحران آنے والا ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ماہ نومبر میں اس سے قبل سردی  2010 میں پڑی تھی جب شہر قائد کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سوئی سدرن نے سردیوں میں گیس فراہمی کے مسائل بڑھنے کا عندیہ دے دیا

ہم نیوز کے مطابق نومبر 1986 میں بھی شہر کا درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو تاحال برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں