ایران، جوہری عدم پھیلاؤ کےمعاہدے پر عملدرآمدروک دے: پارلیمنٹ

ایران، جوہری عدم پھیلاؤ کےمعاہدے پر عملدرآمدروک دے: پارلیمنٹ

تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر عمل درآمد روک دے۔

’محسن فخری زادہ کے قاتلوں سے بدلہ لیں گے‘

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مطالبہ ایرانی پارلیمنٹ میں منظور کی جانے والی قرار داد میں کیا گیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ نے ایٹمی سئنسدان محسن فخری زادہ کے قتل پر قرار داد منظور کی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے منظور کردہ قرار داد میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے انسپکٹرز کو ایرانی ایٹمی تنصیبات تک رسائی سے معطل کی جائے۔

ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں ہلاک

2015 میں کیے جانے والے جوہری معاہدے کے تحت ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر عمل درآمد کی حامی بھری تھی۔


متعلقہ خبریں