وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ایئرچیف مجاہد انورخان اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ قومی اورعسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کودرپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں