پنجاب پولیس: لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام

امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت؟ عمران خان قوم کو جواب دیں ،رانا ثنااللہ

ملتان: پنجاب پولیس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو کورونا نہیں ہوتا ہے؟نفیسہ شاہ

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کےسابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کارکنان کی بڑی تعداد نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنما رانا ثنا اللہ کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک سے روانہ ہو گئے ہیں۔

30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق گھنٹہ گھر چوک سے روانہ ہوتے وقت انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ کل ہر قیمت پرجلسہ ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم لوگ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

ناحق گرفتاریوں سے جلسہ نہیں رکے گا، مریم اورنگزیب

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے اپنی روانگی سے قبل وہاں موجود کارکنان سے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان کو گھر جانا ہو گا۔


متعلقہ خبریں