پی ڈی ایم جلسہ: جو بھی راستے میں آیا اس کی قوت توڑیں گے، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا کل ملتان  قاسم باغ اسٹیڈیم میں جلسہ ہو کر رہے گا۔ جو بھی راستے میں آیا اس کی قوت توڑیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو ڈنڈا استعمال کرنے والوں کیخلاف ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے۔ جلسے کا رخ نہ کر سکے تو جیلیں بھر دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے ہم جنوری سے پہلے لانگ مارچ کریں۔ جلد اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو اس کی اوقات بتائیں گے۔

پی ڈی ایم ملتان میں پاور شو کیلئے بضد، انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کل ملتان میں پاور شو کرنے کیلئے بضد ہے لیکن انتظامیہ اجازت دینے سے انکار کر رہی ہے۔

جلسے سے پہلے ہی پولیس اور جیالوں میں رات گئے تصادم ہوا۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں نے قلعہ کہنا اسٹیڈیم پر دھاوا بولا۔

پولیس نے کریک ڈاون کیا اور یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی سمیت تیس افراد گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کرنے پر کارکنان واپس چلے گئے۔

پنجاب حکومت کا ملتان میں اسٹیڈیم کا تالہ توڑنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ بھی روکنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  دو بچے ابو بچاؤ تحریک میں قوم کے بچوں کو ایندھن بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نےخبردار کیا کہ ملتان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ اپوزیشن کو حالات مزید خراب نہیں کرنے دیں گے اور پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ بھی روکیں گے۔


متعلقہ خبریں