سعودی عرب و امارات: مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی، جائزہ رپورٹ خوش آئند قرار

سعودی عرب و امارات: مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی،جائزہ رپورٹ خوش آئند قرار

ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کی جائزہ رپورٹ کو خوش آئند قراردیا ہے۔

چین میں آزمائشی بنیادوں پر دنیا کی پہلی ڈیجیٹل کرنسی کا آغاز

ہم نیوز نے خلیج کے مؤقرانگریزی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے سینٹرل بینک اورمتحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے مشترکہ طور پر اتوار کے دن کہا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے عابر نام تجویز کیا گیا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے مرکزی سینٹرل بینکوں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں جائزہ رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے، جو مثبت آئی ہے۔

اخبار کے مطابق مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے نتائج توقعات کے عین مطابق آئے ہیں جو دونوں ممالک کے سینٹرل بینکوں کے لیے خوش آئند ہیں۔

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا

ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے سینٹرل بینکوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی سے ان کی ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ تجارتی قانون ادائیگی کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا کے امکانات کا جائزہ لینے کی خاطر سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ممالک کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ
مالیاتی لین دین میں عابر نامی مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی استعمال کی جائے گی۔

کورونا وائرس: اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کی ہدایت

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس امید کا بھی اظہا رکیا ہے کہ مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کی بدولت ترسیل زر کے اخراجات کم ہوں گے، تکنیکی خطرات میں کمی آئے گی اور ان سے نمٹنے میں بھی آسانی ہو گی۔


متعلقہ خبریں