کل تمام رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہو گی، مریم نواز

کل تمام رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہو گی، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل تمام رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہو گی۔

پنجاب پولیس: لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے میں ناکام

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کی طرح آج پورے پنجاب میں چادراورچہاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

پی ایم ایل (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نہتے لوگوں پر تشدد کیا گیا اور بے گناہوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا مقصد  ملک میں حقیقی جمہوریت کا قیام، ووٹ کی عزت اور بنیادی حقوق کی بحالی ہے۔

پی پی گجرات کے صدر کو بھائیوں سمیت نظر بند کردیا گیا، کائرہ

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی نے اپنے پیغام میں کارکنان سے کہا کہ کل تمام رکاوٹیں توڑ کر ملتان میں ملاقات ہو گی۔


متعلقہ خبریں