سکھر: سانگی کے قریب ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

سکھر: سانگی کے قریب ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

سانگی: سکھرمیں قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر وین کے ٹریفک حادثے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

وادی نیلم: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، گیارہ افراد زخمی

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے تحت جاں بحق ہونے والے افراد میں چھ بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں۔

ابتدائی طورپرعلاقہ پولیس نے بتایا ہے کہ تیز رفتاری حادثے کا سبب معلوم ہوتی ہے۔ مسافر وین کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ رحیم یار خان سے کراچی جارہی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کے رضا کار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

برازیل: بس اور ٹرک میں تصادم، 40 افراد جاں بحق

علاقہ پولیس جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کررہی ہے۔ پولیس قومی شاہراہ پہ ٹریفک کی روانی بھی بحال کرانے میں مصروف ہے۔


متعلقہ خبریں