کورونا: پنجاب کے مختلف شہروں و علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ


لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے کے مختلف شہروں و علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاأن نافذ کردیا گیا ہے۔

سندھ: کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق، 1419 متاثر

ہم نیوز کے مطابق صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کی ہدایت پر جن شہروں و علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں لاہور کے 26، راولپنڈی کے 15، ملتان کے 7، لیہ کے 5، سرگودھا کے 4، گوجرانوالہ کے 3، فیصل آباد کے 4،ٹوبہ ٹیک سنگھ  کے 3 اورمیانوالی کے 2 علاقے شامل ہیں۔

جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں واپڈا ٹاَؤن لاہور،بحریہ ٹاوؤن میں اغوری بلاک،عمربلاک، شاہین بلاک شامل ہیں۔

سیکریٹری کی ہدایت پر جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا ان میں سفاری بلاک، گل بہاربلاک، گل مہربلاک، بابربلاک،اوورسیزبلاک،عسکری10میں سیکٹرسی اینڈ ڈی، ڈی ایچ اے فیز3، فیز5، فیز6 کےکچھ علاقے، پنجاب کوآپریٹیوہاوؤسنگ سوسائٹی میں بلاک سی ، ڈی،عسکری15، طارق بلاک، گارڈن ٹاؤن، ماڈل ٹاوَن اور فتح گڑھ  کےعلاقے شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ کیئرکی ہدایت پر جاری کردہ حکمنامے کے تحت گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی کے بلاک ایکس اور بلاک وائے، لیہ میں اسلم موڑ، محلہ شیخ والا، ایمپلائی کالونی، میانوالی میں محلہ سادات پکی شاہ، فیصل آباد میں محلہ کوہ نور، مدینہ ٹاوَن، پیپلزکالونی نمبر 2 اوربلاک 8 سٹی ہاوَسنگ سوسائٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔

پاکستان میں کورونا کے2ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

صوبائی حکومت کی ہدایت پر جاری کردہ حکمنامے کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محلہ اسلام نگر، محلہ شاہ حسین، محلہ چھار،سرگودھا میں اسٹریٹ 6 بلاک ایکس سیٹلائٹ ٹاؤن، مقام حیات کالونی اور بلاک اے سلطان کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی میں برکی جدید، جرموتی کالان، دریالاکاکھی، محلہ زارگاران، دولتہ میں لاک ڈاوَن ، راولپنڈی ایئرپورٹ ہاوؤسنگ سوسائٹی، مرزا کالونی، ٹینک بھاٹہ، گلی نمبر3 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاؤن، نیومال پور، شاہین ٹاؤن فیز 2 پراچہ چوک ڈھوک کنگال میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا آغاز بھارت سے ہوا، چینی سائنسدانوں کو دعویٰ

صوبائی حکومت کی ہدایت پر ملتان میں گرین ایونیوہاؤسنگ سوسائٹی، بلاک سی پیر ممتاز آباد، صدیق بلاک گلی نمبر1 اسلام پورہ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہو گا۔


متعلقہ خبریں